وزراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلی عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
Comments are closed.