لندن:تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ایک پیج پر آ چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی بیڈ گورننس کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جب کہ نواز شریف نے سیاسی رہنما کی حیثیت سے علیم خان کے کردار کو سراہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے اورتحریک انصاف میں ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے۔ ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گےاورآئندہ چند روز میں اراکین اسمبلی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پاورشو کا مظاہرہ کریں گے۔
Comments are closed.