نیب ریفرنس میں شریک ملزم نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلی گئیں

احتساب عدالت لاہور میں جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب تفتیشی افسر نے میر شکیل کے شریک ملزم نواز شریف کی جائیداد قرقی کی رپورٹ عدالت میں پیش  کی اور بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں قرق کر لی  گئی ہیں، اس سے متعلق محکموں کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم ہمایوں فیض رسول کو بھی طلب کر لیا۔نیب ریفرنس میں میر شکیل، نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو مجرم قرار دیا گیا ہے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے میر شکیل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

نیب اسپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی  نے  عدالت کوبتایا کہ ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلی ٰنواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ہی علاقے میں ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے جو کہ ایگزمپشن پالیسی 1986ء کی خلاف ورزی ہے، ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں اور اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروائے۔

Comments are closed.