ڈی جی خان:مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل 190 ملین پاؤنڈ کیس ہے جس میں دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا۔
ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کچھ تکالیف کا زندگی میں ازالہ ہوجاتا ہے، کچھ زخم نہیں بھرتے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے باہر نکالا جائے، خواہش ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر دوبارہ لایا جائے، ہماری بدنصیبی ہے کہ 75 سال سے کھیل کھیلے جاتے رہے، ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل 190 ملین پاؤنڈ کا ہے جس میں دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، زبانی کلامی ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کو اخلاقیات کا کچھ پتا ہی نہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ کھلنڈرے کو معیشت اورعالمی تعلقات کا کچھ پتا نہیں تھا، بند لفافہ لہرا کر کہا گیا کہ اس پر دستخط اور منظوری دے دو، ملک کا 60 ارب کھا جاؤ گے تو بجلی مہنگی نہیں ہوگی تو کیا ہوگا، ملک میں ایسا کھلنڈرا لایا گیا جس نے یہ حال کیا۔انہوں ںے مزید کہا کہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور ہمیں نکال دیا گیا، آپ نے ظلم ڈھایا لیکن ازالہ کرتے کرتے کتنے سال لگ گئے۔
Comments are closed.