آنے والا وقت ہمارا ہے ن لیگ حکومت معیشت بحال اور مہنگائی ختم کرے گی، نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کا عندیہ دے دیا کہتے ہیں آنے والا وقت ہمارا ہے، معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہوگی۔

نواز شریف نے دبئی میں مسلم لیگ یو اے ای کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی معیشت کو بحران سے نکالے گی کیونکہ ن لیگ نے پہلے بھی ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا ہے اور اب بھی ایسا ہی کریں گے۔

ن لیگ یواے ای کے صدر غلام مصطفی مغل نے مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت کی جبکہ نواز شریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی تھیں، ملاقات میں پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور مسلم لیگ گلف کے صدر ایم این اے احسان الحق باجوہ بھی موجود تھے۔

ایم پی اے آزاد علی تبسم،غوث قادری، عبدالوحید پال، ابوبکر آفندی، چودھری عبدالغفار اور افتخار بٹ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، سابق وزیر اعظم نے سب کو عید کی مبارک باد دی۔

Comments are closed.