نوازشریف کے اشتہارات جاری، عدالت پیش ہونے کیلئے 24 نومبر تک کی مہلت

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبار میں شائع ہوگئے۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالتی حکم پر نواز شریف کی طلبی کے اشتہار آج کے انگریزی اور اردو اخبارات کے میں شائع کرائے گئے ہیں۔

ملک موقر روزنامہ ڈیلی ڈان اور روزنامہ جنگ کے 19 نومبر کے لاہور کے ایڈیشنز میں چھاپے گئے اشتہارات کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 24 نومبر کو عدالت پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔ اشتہار کے متن میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو  10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

اشتہار کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018 کو نواز شریف کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئےایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے، سماعت کے دوران نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھےنواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 1.5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں آٹھ ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی سزا معطلی اور ضمانت کے بعد اپیلوں پر سماعت کی پیروی کے لئے نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔

نوازشریف کے وارنٹس جاری کئے گئے جن کی تعمیل نہیں ہو سکی عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نوازشریف مفرور ہیں جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے خود کو چھپا رہے ہیں نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کیا جاتا ہے وہ 24 نومبر کو عدالت پیش ہوں۔

دوسری جانب نیب کی جانب سے دو برطانوی اخبارات میں بھی اشتہارات جاری کرنے کی درخواست پر سماعت آج  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، قومی احتساب بیورو کا موقف ہے کہ ملزم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں اس لئے ان کی عدالت طلبی کے اشتہار لندن کے دو اخبارات ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین میں شائع کروانے کی اجازت دی جائے۔

4 Comments
  1. Farhan Hameed says

    Good act of Islamabad high court and government,

  2. VictorBip says

    Arachnoid in the course bloodsuckers of superpowers that tadalafil citrate stprxl the the lipid championing indigent and cardiac discontinuance, hypertension, posterior.

  3. VictorBip says

    chemist’s shop viagra you the callousness of the ancient women. can you buy cialis without prescription cialis a date (inhaled into the world) that when used.

  4. 바카라 says

    Greetings! This is my first comment here so I just wanted to give a quick shout
    out and say I truly enjoy reading your posts. Can you suggest any other blogs/websites/forums that
    cover the same subjects? Thanks a lot!

Comments are closed.