مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اتوار کو پشاور میں ہونے والے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طبیعت کی خرابی کے باعث نواز شریف پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونے والے جلسے سے خطاب نہیں کرسکیں گے۔
سوشل میڈیا صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ نواز شریف پشاور میں خطاب نہیں کرسکیں گے کیوں کہ ابھی بھی ا نہیں بہت تکلیف ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف اچانک طبعیت خراب ہونے پر 17 نومبر کو ہونے والی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوسکے تھے۔ نون لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے گردے میں پتھری ہے اور اسی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب کچھ حلقوں نے مریم نواز کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو کے بعد سے ان خدشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا کہ میاں نواز شریف بھی اب عسکری اداروں کے خلاف سخت موقف اختیار نہیں کریں گے ۔ ان خدشات کو مزید تقویت اس وقت ملی جب یہ خبر سامنے آئی کہ میاں نواز شریف اچانک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔
اس خبر کیساتھ ہی باخبر حلقوں نے یہ کہنا شروع کر دیا تھاکہ نواز شریف اب پی ڈی ایم کے پشاور جلسے سے خطاب نہیں کریں گے اور ہو سکتا ہے ملتان کے جلسے میں بھی ان کی بیماری کو جواز بنایا جائے ، اس دوران لاہور کے جلسے سے پہلے نون لیگ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور ر ابطے جاری رکھے گی اور ا گر کوئی واضح یقین دہانی نہ کرائی گئی تو نواز شریف 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے پہلے ایک با رپھر صحت یاب ہو جائیں گے ۔
Comments are closed.