اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزراء کی سندھ حکومت پر تنقید کو بلاجواز اور متعصبانہ رویہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر سندھ کے ساتھ دشمنی قابل افسوس ہے مضبوط صوبے ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہیں۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ادوار میں چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے خصوصی پیکجز دیئے گئے ، پی ٹی آئی حکومت میں سندھ اور دیگر صوبوں کی ترقیاتی منصوبوں میں واضح فرق نظر آتا ہے جو افسوسناک ہے ۔ نئیر بخاری نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ روینیو دینے والا صوبہ ہے اس کے باوجود سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں تفریق حکمرانوں کی پیپلز پارٹی اور صوبے سے تعصب ظاہر کرتی ہے ۔ اس تفریق اور امتیاز پر مبنی فیصلوں کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان ہیں۔
نیر بخاری کاکہناتھا کہ کورونا وبا سے عوام کو بچانے اور اس مہلک مرض کی روک تھام کیلئےچیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت کے عملی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ، پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کورونا ویکسین کی قیمت سے متعلق معلومات پارلیمنٹ کے ذریعے قوم کے سامنے لائی جائیں۔
کورونا ویکسین سے متعلق وفاقی وزراء کے بیانات قابل مذمت ہیں ، وفاق کورونا ویکسین صرف سندھ نہیں بلکہ دیگر صوبوں کو بھی فراہم کر رہا ہے،صرف سندھ کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کے طعنے دینا سمجھ سے بالاتر ، یہ بات حیران کن ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت کا پوچھا تو وفاق نے بتانے انکار کردیا۔ پیپلزپارٹی سیکرٹری جنر ل نے کہاکہ سندھ مزید کورونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے، بتایا جائے کہ وفاق قیمت بتانے سے کیوں قاصر ہے ؟
Comments are closed.