کورونا وباء ،یوم علی رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد:ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یوم علی رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مجالس کی اجازت بھی ایس او پیز کے تحت ہو گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک ہوئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہو چکی ہے ، ایسے میں یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی ؟جلوسوں پرپابندی کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس کی اجازت بھی ایس او پیز کے تحت ہو گی۔

Comments are closed.