اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک کے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت علاقوں سے پابندیاں ختم کر دیں ۔12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔ان شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔ این سی او سی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے، 300 افراد کیساتھ ان ڈور ، 500 افراد کیساتھ آوٹ ڈور تقریبات کی بھی اجازت ہوگی ۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جبکہ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں کی فہرست بھی جاری کردی جہاں پابندیاں برقرار بدستور جاری رہیں گی ۔
ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔ دس فیصد مثبت شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔ ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ ٹرینیں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی جبکہ ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔
Comments are closed.