ملک میں کورونا وباء کی نئی لہر، ماسک نہ پہننے پر 100 روپیہ جرمانہ ہوگا

ملک میں کورونا وباء کی نئی لہر ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بڑے فیصلے کر دئیے ،ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ ہوگا۔ ان ڈورشادی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔

این سی او نے فیصلہ کیا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پر شہریوں کو جرمانے کیساتھ تین ماسکس موقع پر فراہم کیے جائیں گے ۔ان ڈورشادی کی تقریبات پر مکمل پابندی جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ حاضر ہو گا جبکہ باقی عملہ گھر سے کام کرے گا۔

Corona is growing rapidly in Pakistan-News Diplomacy

نئی حکمت کے نفاذ کے لیے گلگت شہر کو ماڈل بنایا جائے گا جبکہ اس کا اطلاق کراچی، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی،گلگت، مظفرآباد سمیت ان تمام شہروں پر ہوگا جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد زیادہ ہوگی ۔

Comments are closed.