کرکٹ دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری،پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ ، لاہور میں ہونے والے میچز میں 50 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ۔
وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں میچز ، 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے ۔
پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ 10 سے 15 فروری تک کے میچز میں مکمل ویکسین شدہ 50 فیصد افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ16 فروری سے 100 فیصد شائقین گروانڈ میں میچ دیکھ سکیں گے۔12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے اسٹیڈیم آنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.