سیلاب سے 24 گھنٹوں میں مزيد 27 افراد زندگى کى بازى ہار گئے

 اسلام آباد:سیلاب سے چوبيس گھنٹوں میں مزيد ستائیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1191 ہو گئی ۔ سیلاب سے ملک بھر میں 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 15 ، خیبر پختونخواہ میں 7 ، بلوچستان میں4 اور پنجاب میں 1 شخص جاں بحق ہوا ۔بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ريکارڈ ہوئیں،بلوچستان میں 253 ،خيبرپختونخوا میں ، 264 ،پنجاب میں 188 ، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد 246 خواتين اور 399 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر ملک کے 80 اضلاع متاثر ہوئے جن میں 3 لاکھ 72 ہزار 823 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 5 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

Comments are closed.