اسلام آباد:ائیرچیف مارشل ظہیر ا حمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکر دیاگیاہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ۔نئے ائیر چیف کل اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ ائیر چیف کے عہدے پر ترقی سے پہلے ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف ایڈمن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ظہیر احمد بابر سدھونے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی ،فائٹر اسکوارڈرن ،آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ کی جبکہ اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف آپریشن و ریسرچ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دئیے ۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہے ۔
پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں اور پاک فضائیہ میں ملک کے لیے اعلیٰ خدمات پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری بھی حاصل کرچکے ہیں ۔ائیرچیف مارشل ظہیر ا حمد بابر سدھو کا تعلق گجرات کے گاوں سدھ ہے ۔
Comments are closed.