بیرسٹر خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ہوں گے،وزیر اعظم نے منظوری دے دی

تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کے نام پر اتفاق کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزد کردیا گیا ۔

خالد خورشید ضلع استورون سے پیپلزپارٹی کےامیدوارکوشکست دے کررکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے  ہیں، انہوں نے تحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی۔ وزیراعلی ٰکے امیدوار کیلیے خالد خورشید اور فتح اللہ خان میں مقابلہ تھا۔ فتح اللہ خان نے جی بی ٹو سے دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی میں ووٹنگ ہفتے کے روز ہوگی ۔ تحریک انصاف کے پاس اس وقت 33 کے ایوان میں 23 نشستیں ہیں۔

بیرسٹرخالدخورشیدکاسیاسی سفراورخاندانی پس منظر؟؟

 بیرسٹر خالد  خورشید کی  پیدائش ضلع  استور کے  علاقے رٹو میں ہوئی ۔ انہوں نے  ابتدائی  تعلیم آبائی علاقے  رٹو اور گلگت سے  جبکہ اعلیٰ  تعلیم برطانیہ  سے  حاصل کی ۔خالد خورشید کا  تعلق پڑھے لکھے اور  بڑے سیاسی  گھرانے سے ہے ،ان کے  داد ا اور چچا ڈسٹرکٹ  چئیرمین رہ  چکے ہیں جبکہ  انکے والد چیف جج گلگت کے منصب پر فائز  رہے ۔

بیرسٹرخالد خورشید نے 15سال پہلے  عملی سیاست میں قدم رکھا  اور ماضی میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیتے رہے، وزیر اعظم عمران خان کے نظریے اور سوچ سے متاثر ہوکرانہوں نے 2018 میں  تحریک  انصاف میں شمولیت اختیار کی اور استور ڈویژن کے صدر بھی رہے ۔گلگت ،بلتستان  اسمبلی میں  واضح اکثریت   حاصل ہونے کے بعدقومی  امکان ہے کہ بیرسٹرخالد خورشید باآسانی  وزیر اعلیٰ  گلگت ،بلتستان منتخب ہوجائیں گے ۔

Comments are closed.