کورونا وباء، پاکستان میں ایک روز میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 142 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 37 ہزار 905 ہے جبکہ اب تک مجموعی کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ6 ہزار489 ، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، اسلام آباد میں 36 ہزار 483، بلوچستان میں 17 ہزار 980، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 040 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Comments are closed.