برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان میں بھی رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والے 12 مسافروں کے سیپملز لے لیے گئے ہیں جن میں سے چھ مریضوں میں کورونا مثبت آیاہے ۔ ان چھ مثبت کیسز میں سے 3 افراد میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کاکہناتھا کہ جینوٹائپنگ کی پہلے مرحلے میں یہ وائرس برطانیہ کے نئے کورونا وائرس سے مماثلت رکھتا ہے ، ان سیمپلز کو ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے سے گزارا جائے گا اور برطانیہ سے واپس آنے والے مسافروں کے رشتہ داروں کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.