قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق

قومی ادارہ صحت نے برطانیہ میں پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بتایا گیا کہ برطانیہ سے آنے والے دو پاکستانی شہری خطرناک قسم کے وائرس بی 1.1.7 کا شکار ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک کے اندر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، حکومتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران قومی ادارہ صحت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ برطانیہ سے وطن واپس آنے والے دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے حکام نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کی نئی قسم کی پاکستان میں موجودگی کی خبروں کے بعد قومی ادارہ صحت کی جانب سے باقاعدہ تحقیق کی گئی جس میں دو پاکستانیوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم بی1.1.7  دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی تھی، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، نئی قسم میں وباء کے تیزی سے پھیلنے کی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 30 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہے۔

Comments are closed.