اٹھارہ سال بعد دورہ پاکستان،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سکیورٹی پاک فوج کے سپرد، سیکیورٹی کیلئے ایک ایس ایس جی پلاٹون تعینات ہوگی۔مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی انتطامات،بائیوسیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق کسی اجنبی کو ٹیم سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کورونا ٹیسٹ رپورٹس آنے تک ،کھلاڑی روم آئیسولیشن میں رہیں گے جبکہ رپورٹس منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم آج پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ٹیم وائیٹ کی قیادت بابراعظم اور ٹیم گرین کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

دوسری جناب دورہ پاکستان کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ پاک فوج سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی جبکہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے ایک ایس ایس جی پلاٹون تعینات ہوگی ،راولپنڈی میں آج سے 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیاگیاہے جبکہ لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبرتک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازم ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کااسٹیٹس تبدیل کردیا گیا۔تینوں میچز اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی بجائے دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیے جائیں گے۔فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔ڈی آر ایس آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصہ ہے۔نیوزی لینڈ کو اب 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیےدوبارہ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہوگا۔

Comments are closed.