پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سیاسی معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کسی سے بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا اگر اس حوالے سے کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ فوج سے متعلق قیاس آرائیوں پر یقین نہیں کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے بعض حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاک فوج سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو سیاستدانوں کے لئے چھوڑا ہوا ہے، ہمارے لئے ملک کا دفاع اور سلامتی بڑا فریضہ ہے جو انجام دے رہے ہیں۔
پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سیاسی قیادت سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کی، ان کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق الزام لگانا ٹھیک نہیں، پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔
Comments are closed.