حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے ساڑھے 10 روپے سے زائد فی لیٹر تک اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے فی لیٹربرقرار رہیں گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77.65 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی اور یہ قیمتیں پندرہ مئی 2021 تک لاگو رہیں گی۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوائی گئی جس میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے64 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔
اوگرا نے مجوزہ نئی قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا، پٹرول پر موجودہ لیوی 11روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر15روپے 29پیسے فی لیٹرہے، پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی سمری وزیراعظم کو منظوری کے لئے بھجوائی تاہم انہوں نے عوامی مشکلات پیش کے نظر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.