راولپنڈی : عام انتخابات 2024، راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کی اسکروٹنی مکمل ہونے کےبعد فہرستیں آویزاں کر دی گئیں ۔ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی دونوں حلقوں این اے چھپن اور ستاون سے مسترد کر دئیے گئے ۔ سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سمیت کئی اہم رہنماوں کے کاغذات نامزدگی مسترد، راجا پرویز اشرف ، چوہدری نثار علی خان کے کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔
این اے 51 مری سے جانچ پڑتال کے بعد 36 امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7 امید واروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ۔ این اے 52 راولپنڈی سے کل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف اور نون لیگ کے راجا جاوید اخلاص سمیت سے 23 امیدواروں کے منظور جبکہ 5 کے مسترد ہوئے ۔ این اے 53 سے 29امیدواروں کے کاغذات منظورہوئے جن میں چوہدری نعیم اعجاز ،چوہدری نثار علی خان،، قمر الاسلام راجہ، اور غلام سرور خان سمیت دیگر شامل ہیں۔۔
این اے 54 ٹیکسلا سے سابق وفاقی وزراء غلام سرور خان اورچوہدری نثار علی خان سمیت 39 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کسی امیدوارکے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے۔این اے 55 راولپنڈ ی سے 31 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 11 کے مسترد ہوئے ۔ این اے 56 سے حنیف عباسی اور ناصر محمود سمیت 35 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے جبکہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی اس حلقے سے بھی مسترد کر دئیے گئے ۔این اے 57 کی اسکروٹنی کے بعد 30 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے جبکہ شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔
Comments are closed.