راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مار دیئے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ وبارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا ہے۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا۔۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
ترجما ن پاک فوج کے مطابق مارے گئے ایک دہشتگرد کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ وبارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے جس میں سب مشین گنیں، دستی بم سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائےتاوان میں ملوث تھے۔
Comments are closed.