سری لنکا جیسی صورتحال سے دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سےاپنےروابط اور حقیقی آزادی کی میری پکارپر عوام کے جواب کےبعدمیں مکمل یقین سےکہہ سکتاہوں کہ عوام اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقراررکھنےکی قطعاًاجازت نہیں دیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کی طرح ہم اس صورتحال سےزیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئیں گے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا ملک کو سیاسی و معاشی طور پر گھٹنوں پر لے آیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟

Comments are closed.