خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ ان کا کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سوشل میٖڈیا پر اپنے ٹویٹر میں کہا کہ میری جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی خبریں بلکل غلط ہیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کا کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے حال ہی میں پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ان کی اس پریس کانفرنس سے پہلے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر مذاکرات کے نام پر ایجنسیوں سے ملنے گئے تھے، وہاں پر ان کو نظر بند کیا گیا ہے اور ان سے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر اصرار کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.