نوشہرہ ضمنی انتخابات :تحریک انصاف کادھاندلی کاالزام، الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 میں 6000 ووٹ غائب ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے امیدوارعمرکاکا خیل کہتے ہیں کہ جیت کا فرق 4100 جبکہ غائب ووٹوں کی تعداد 6000 سے زائد ہے۔

تحریک ا نصاف کے امیدوار نے دعوی کیا ہےکہ تصدیق شدہ فارم 46 میں واضح فرق سامنے آیا ہے ، جیت کا فرق 4100 ہے جبکہ 6000 ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ حلقے میں دھاندلی کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر اور ووٹوں کی تفصیل میں واضح رد و بدل کیا۔

 عمر کاکا خیل کاکہناتھاکہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 41 میں 1200 بیلٹ پیپر جاری ہوئے لیکن ووٹ صرف 483 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ اسی طرح ایک پولنگ اسٹیشن پر 1800 بیلٹ پیپر جاری ہوئے لیکن ووٹ 2400 کاسٹ ہوئے ، ایک پولنگ اسٹیشن پر717 کی بجائے 1317 بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسر کو واپس کیے گئے۔40 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی اور بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

Comments are closed.