العزیزیہ ریفرنس: درخواست ضمانت پر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس طلب

اسلام آباد: نوازشریف کو کیا بیماری ہے؟میڈیکل بورڈ کیا کہتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں۔ فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیا ۔ وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی دو میڈیکل رپورٹ عدالت میں پڑھ کر سنائیں۔ آئندہ سماعت چھ فروری کو ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق کیانی اور جسٹس محسن اختر پرمشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو دلائل وکیل خواجہ حارث نے کہا نواز شریف کی فیملی کو ان کی صحت سےمتعلق تشویش ہے ، طبی بنیاد پر ضمانت کی یہ درخواسدت علیحدہ سن لیں۔ سزا معطلی کی درخواست 6 فروری کو سماعت کےلئے مقررکی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نوازشریف کا کیا کوئی علاج تجویز کیا گیا ہے ؟؟ خواجہ حارث نے دو رپورٹس پڑھ کر سنائیں اور کہا کہ نوازشریف کو گردے میں تیسرے درجے کی بیماری ہے ، میڈیکل بورڈ نے اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ، عدالت نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت منگوا لے ۔ عدالت نے تمام میڈیکل رپورٹس چھ فروری کو طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔

Comments are closed.