العزیزیہ ریفرنس: سزا کیخلاف نواز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے گا۔

العزیزیہ  ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔پہلی سماعت کے موقع پر نیب کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔۔نواز شریف نے العزیز یہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے اپیل کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف نے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے۔

Comments are closed.