کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے خوش قسمتی سے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم حملے میں بال بال بچ گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مبینہ طور پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں49 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اس حملے میں بال بال بچ گئی۔
UPDATE: SERIOUS FIREARMS INCIDENT https://t.co/AdfMqSO095
— New Zealand Police (@nzpolice) March 15, 2019
حکام کے مطابق ایک حملہ آور شخص کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس نے فوجی وردی پہن رکھی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا نام برینٹن ٹیرنٹ اور عمر 28 سال ہے۔ یہ دہشت گرد آسٹریلوی شہری ہے جس کا تعلق سفید فام نسلی انتہا پسندوں سے ہے۔
نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد کو خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جب کہ ایک شخص خودکار اسلحے کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کرکٹ نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔
Entire team got saved from active shooters!!! Frightening experience and please keep us in your prayers #christchurchMosqueAttack
— Tamim Iqbal Khan (@TamimOfficial28) March 15, 2019
ادھر وزیراعظم نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
Comments are closed.