کراچی :کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں اور تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور این آئی ایچ کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی۔
Comments are closed.