پاکستان میں اومی کرون کے75کیسز کی تصدیق کردی گئی

 اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومی کرون کے75کیسز کی تصدیق کر دی ۔ اسلام آباد میں 17،کراچی میں33 اور لاہور میں اومیکرون کے 13کیسز سامنے آئے۔ اومی کرون کے12کیسز بیرون ملک سے آنے والےافراد میں پائے گئے۔متعلقہ ادارے اومی کرون کےپھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہےہیں۔

 قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حکام نے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کر دیا ہے،متاثرہ افراد کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے، کورونا کی اقسام میں تبدیلی کے باجود ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہے جبکہ تمام منظور شدہ ویکیسن وباء سے بچاو میں انتائی موثر ہیں۔

وزارت صحت نے شہریوں سے ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے ویکیسن کی دونوں خوراکیں اور اہل افراد بُوسٹر بھی لگوائیں۔ واضح رہے کہ 13 دسمبر 2021 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پہلا اومی کرون کا کیس سامنے آیا تھا۔

Comments are closed.