ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، شیخ رشید

نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو مایوسی ہوگی، فیصلہ میرٹ پرہوگا اور الیکشن ہوں گے جبکہ اسلام آباد 13 ربڑ اسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے، شیخ رشید کا بیان

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید نے کہا ہےکہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے اور نواز شریف نے جتنےلوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بے اختیار شہباز  شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، نواز شریف نے جتنےلوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔

شیخ رشید  نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو مایوسی ہوگی، فیصلہ میرٹ پرہوگا اور الیکشن ہوں گے جب کہ  اسلام آباد 13 ربڑ اسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔

شیخ رشید کاکہنا تھاکہ ارشد شریف کی ماں کوپوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا،  اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔

Comments are closed.