اسلام آباد:سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل کونقصان پہنچنے کے بعد پیاز اورٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔
وفاقی وزیربرائے تجارت نوید قمر کی زیرصدارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق اجلاس میں ایران اور افغانستان سے پیاز اورٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔ سمری منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ خصوصی تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا اورمقامی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویزپر بھی غور کیا گیا۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اورآئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا۔ و زرات نیشنل فوڈ سیکورٹی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتی رہے گی۔
بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا
پاکستان نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کے فیصلے پر یو ٹرن لے لیا ۔ وزارت خارجہ نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر بھجوانے کی مخالفت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر بھجوانے کی مخالفت کردی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت معطلی کے باعث ٹریڈ منسٹر بھجوانا دانش مندی نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ قمر زمان کو نئی دہلی میں ٹریڈ منسٹر تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ وزارت تجارت نے گذشتہ دور حکومت میں ٹریڈ آفسران کی تعیناتی کی سمری بھجوائی تھی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارت معطلی کے باوجود ٹریڈ منسٹر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔
Comments are closed.