راولپنڈی: ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران شہید ہو گئے۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین معصوم شہری بھی شہید ہو ئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی بر آمد کرلیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران بھی شہید ہوئے۔ 44 سالہ شہید نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ اور21 سالہ شہید سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑسے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادرجوانوں اورمعصوم شہریوں کی قربانیاں ہماراعزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.