تحریک عدم اعتمادکا فیصلہ کن راونڈ،شہبازشریف،مولانا اورآصف زرداری کی ملاقات

 اسلام آباد:سیاسی منظر نامے میں تحریک عدم اعتماد کا شور،اپوزیشن رہنماوں کی ملاقاتوں میں تیزی آگئی۔ شہبازشریف ،مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان فیصلہ کن راونڈ ہوا۔ اپوزیشن رہنماوں کاکہناہے کہ نمبر گیم پوری ہے ، آڑتالیس گھنٹوں میں خوشخبری ملے گی ۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن زرداری ہاؤس پہنچے اور سابق صدر سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تین بڑوں نے تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے تاہم ملاقات کے میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ نمبر گیم پوری ہے اور سب ایک پیج پر ہیں۔ اکرم درانی بولے ،  دو دن میں خوشخبری ملے گی۔

اس سے قبل خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کے گھر پرملاقات کی اور لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انشاء اللہ قوم کو اچھے نتائج ملیں گے۔ 48 گھنٹوں میں تحریک عد اعتماد آ جائےگی ۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے سب متحد ہیں۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے اپوزیشن لیڈر شہبا شریف سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

Comments are closed.