اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ پی ڈی ایم کا اتوار کو ہونےو الا اجلاس ملتوی کر دیاگیا۔
اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری اورسردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اراکین قومی اسمبلی کو اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں پر اعتماد میں لینگے۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا، امکان کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیاجائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کسی کشمکش کا شکار نہیں ، ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطے کیے ہیں تاہم بی اے پی کاکہناہے کہ تحریک عدم کے حوالے سے فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس طلب ہونے کے بعد کیاجائے گا۔ اس سے قبل رابطے کرنے والی پارلیمانی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ جمعے کو بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی آصف زرداری سے بھی مل کرچکے ہیں۔
Comments are closed.