اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو فیس سیونگ دینے سے انکار کر دیا، اہم شخصیات نے اپوزیشن قیادت سے رابطہ کیا اور مختلف تجاویز پر بات چیت کی، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی رات بھر باہمی مشاورت جاری رہی، لندن میں بھی رابطے کئے گئے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے کوئی بھی معاہدہ کرنے سے متفقہ طور پر انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اپوزیشن قائدین کا مؤقف ہے کہ عمران خان کے لئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، وہ استعفیٰ دیں یا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروا لیں۔
گزشتہ رات میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عسکری قیادت نے حکومت کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے دونوں فریقین کو آپشنز دیئے تھے، تاہم اب اپوزیشن کی جانب سے دو ٹوک جواب کے بعد مصالحت کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
Comments are closed.