چھ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ،وزارت خزانہ

 اسلام آباد:وزرات خزانہ نے ملکی معیشیت سے متعلق ماہانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی تا دسمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافے کیساتھ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ر اورملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر رہیں۔ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 بلین ڈالر زتک پہنچ گئی ۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ زرمبادلہ کے ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک 22.352 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 6 کروڑ ڈالر اورکمرشل بینکوں کے 6.29 ارب ڈالر رہے، اس دوران ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا۔

Comments are closed.