اسلام آباد: بری فوج اور فضائیہ کے بعد پاک بحریہ نے بھی دشمن پر اپنی دھاگ بٹھا دی ۔ سمندروں کی نگہبان پاک بحریہ نے ایک با رپھر بھارتی سب میرین کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک کر واپس بھگا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستان کی سمندری حدود میں دا خل ہونے کی کوشش کی ، پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کا بروقت سراغ لگا کر اسے واپس بھگا دیا، بھارتی آبدوز کا سراغ پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ نے لگایا ، واضح رہے کہ بزدل دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔
پاک بحریہ کی یہ کارروائی اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستان کی زمینی ، فضائی اور بحری افواج دفاع وطن کےلیے ہمہ و قت تیا رہیں اور کسی بھی مہم جوئی پر دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
Comments are closed.