پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کر دیا، پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 5 ٹی ٹوئنٹی میچرز کھیلے گی، دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا کر ایک ٹیسٹ میچ کم کر دیا گیا ہے، ‏ٹی ٹونٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو بارباڈوس میں ہوں گے، جب کہ چھوٹے فارمیٹ کے باقی تین میچز 31جولائی، یکم اگست اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

‏ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو  روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہوگا،  جس کے بعد جمیکا میں پہلا ٹیسٹ میچ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع  ہوگا، دورہ زمبانے میں بہترین کارکردگی کے بعد شاہینوں کی نظریں اب ویسٹ انڈیز کی کامیابی پر مرکوز ہیں۔

Comments are closed.