بابراعظم کی  شاندار سنچری ، شاہینوں نے 204 رنز کا ہدف 1 وکٹ پر پورا کرلیا

 سینچورین :پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز اسکور کیے تو پاکستان نے بھی کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

کپتان بابراعظم 59 گیندوں پر 122 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 15 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جب کہ محمد رضوانے  روزہ  رکھ کر 47 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور ناقابل  شکست رہے ، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کپتان بابراعظم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے صرف 49 گیندوں پر اسکور کی ۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے پہلے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور جانے من ملان نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 65 رنز بنائے اور ٹیم کو 108 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ ملان 55 اور مارکرم 63 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بنے۔

جارج لنڈے نے 11 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ وان ڈار ڈاسن 20 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان ہینرک کلاسن 15 رنز ہی بناسکے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز نے 2، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی

Comments are closed.