متحدہ عرب امارات کے کلینک میں دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے پاکستانی ڈاکٹر عثمان کو قومی ہیرو اور شہید کا درجہ دے دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سےڈاکٹر عثمان کو فالن ہیروز آرڈر پانے والے سات ہیروز میں شامل کیاگیاہے ۔
آرڈر آف دی فالن فرنٹ لائن ہیروز ایوارڈ ڈاکٹر عثمان کی بیوہ ، عالیہ عثمان نے وصول کیا۔ ولی عہد خلیفہ بن زید النہیان نے ڈاکٹرعثمان کے اہل خانہ کا ذاتی طورپر شکریہ بھی ادا کیا۔ شہید ڈاکٹر عثمان کی فیملی اور بچوں کےتمام اخراجات متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اٹھائیں گے ۔

ڈاکٹر عثمان کورونا ابو ظہبی میں کورونامریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کورونا کا شکارہو کررواں برس مئی میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ ڈاکٹر عثمان کا تعلق راولاکوٹ آزادکشمیر سے تھا،انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے تھے جن کی عمریں چاراور پانچ سال ہیں۔
Comments are closed.