پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ 8جولائی کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلاجائیگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈربی پہنچ گئے ہیں تین روز روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا۔ اس دوران قومی اسکواڈ پچاس اوورز پر مشتمل 2 انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔

قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ 8جولائی کو  کھیلاجائیگا۔ شیڈول کے مطابق 10 جولائی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز، لندن اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم، 18 جولائی کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہیڈنگلے لیڈز، 20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔

Comments are closed.