پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ستمبر کے پانچویں دن پاک فوج نے جوڑیاں کے محاذ پر بھارت کو شکست دے کر پیچھے دھکیل دیا۔کشمیری حریت پسندوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی فوج پر حملے کیے جن میں پچاس کے قریب بھارتی فوجی مارے گئے۔
جنگ ستمبر کے پانچویں روز رات بھر گھمسان کی جنگ کے بعد پاک فوج نے جوڑیاں پر قبضہ کر لیا جو بھارت کا دوسرا مضبوط ترین محاذ تھا۔ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18 میل اور اکھنور سے 3میل پیچھے ہٹادیاگیا۔
پاک فوج کے کماندڑ ان چیف جنرل موسیٰ نے کامیابی پر جوانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دشمن کو نیست ونابود قرار کر دیاجائے، آپ نے دشمن کے جسم میں دانت گاڑ دئیے ہیں، اب اس وقت تک نہیں چھوڑنا جب تک وہ مکمل تباہ نہ ہو جائے ۔
کشمیری حریت پسندوں نے پانچویں روز آج مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی فوج پر حملے کیے جن میں 50 کے قریب بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پاک فضائی کی بھمبر سیکٹر میں فضائی گشت جاری رہی جبکہ آبدوز غازی نے میسور کروز پر حملے کے لیے پوزیشن سنبھال لی۔
Comments are closed.