اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلسل الزام تراشیوں، دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو خطے کی صورتحال سے متعلق ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے جو کہ سنگین غلطی ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے۔
شاہ محمود قریشی نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے لیے پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔ بھارت کے مطابق حملہ آور کشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پر دھر دیا گیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ یہ خط فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔
Comments are closed.