ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا یورپی یونین رپورٹ سے متعلق انکار مسترد کرتے ہیں۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت کس طرح پاکستانی کے خلاف طویل عرصے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا یورپی یونین رپورٹ سے متعلق انکار مسترد کرتے ہیں، رپورٹ میں بھارت کے 116 ممالک میں 750 جعلی میڈیا نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا گیاہے ۔ بھارت 2005سے جھوٹی خبروں کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کر رہاہے جس سے متعلق پہلے بھی ناقابل تردید ثبوت شئیر کر چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے، انسانی حقوق کونسل اس سارے معاملے کا فوری نوٹس لے۔ سوئیٹرز لینڈ اور بیلجیم این جی اوز کو فنڈز فراہمی معاملے کی تحقیقات کریں اور یورپی یونین بھی پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر موثر کارروائی کرے۔
Comments are closed.