اسلام آباد:سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کیاہے ۔ آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت دو دہشتگرد مارے گئے ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدر شہزاد رضا بھی جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیر ستان کے علاقے ملک خیل میں کارروائی کی ۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدر شہزاد رضا شہید ہو گئے جبکہ دو دہشتگر د بھی مارے گئے۔
دہشتگرد کمانڈر رحمت عرف خالد بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا اور اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیاگیا ہے ۔
Comments are closed.