سیلاب متاثرین کی بحالی کا بڑا چیلنج،اقوام متحدہ سے 60 کروڑ ڈالر امداد کی درخوست کا فیصلہ

اقوام متحدہ سے امداد کی درخواست انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جائے گی ،رقم سیلاب متاثرین کو خوراک ، طبی سہولیات کی فراہمی اورعارضی رہائش مہیا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ سے ساٹھ کروڑ ڈالر امداد کی درخوست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی۔ رقم سیلاب متاثرین کو خوراک ، طبی سہولیات اور عارضی رہائش کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سے امداد کی درخواست انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جائے گی ،رقم سیلاب متاثرین کو خوراک ، طبی سہولیات کی فراہمی اورعارضی رہائش مہیا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی ۔ اس حوالے سے 15 اکتوبر تک تقصانات کی حتمی رپورٹ اوردرخواست اقوام متحدہ کو دے دی جائے گی ۔اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ اب تک پاکستان کوسیلاب متاثرین کے لیے 16 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

Comments are closed.