پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے جدید میڈیکل ڈیوائس تیا ر کرلی ،ڈریپ نے بھی مہر تصدیق ثبت کر دی ۔میڈیکل ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان نے تیار کی ہے ۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف کے مطابق میڈیکل ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کرلیا گیاہے اور یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں نتائج دیتی ہے، ڈیوائس پھپھڑوں میں انفیکشن کی تصدیق کرے گی جس سے کورونا کے علاج میں بڑی مدد ملے گی۔
ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ کوویڈ ڈیوائس نہ صرف جلد ہی ملک بھر میں دستیاب ہو گی بلکہ پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک کو بھی فر اہم کرے گا۔ ڈیوائس تیا ر کرنے کے بعد اب پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس یہ موجودہے ۔
دوسری جانب ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی دعوی ٰ کیا ہے کہ کورونا کی دوا تیاری کے اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کے کامیاب کلینیکل ٹرائل جاری ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق آئی سی یو میں داخل مریضوں کی ریکوری 60فیصد جبکہ شدید بیمار مریضوں میں 100فیصد رہی۔ انجکشن کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کر کے تیار کیا جاتاہے۔
Comments are closed.