پرتھ ٹیسٹ میچ کے ہیرو نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوکر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے آگاہ کیا۔ٹیم مینجمنٹ اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گی جبکہ خرم شہزاد کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔
پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کےباعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
Comments are closed.